May 15, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/corsicabikes.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
adiyaman-da-polis-meslektaslarina-kursun-yagdirdi-2-polis-hayatini-kaybetti-1200x675

ترکیہ میں ایک پولیس اہلکار کی طرف سےاپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اتوار کو جنوب وسطی صوبے ادیامان میں پیش آیا جہاں ایک پولیس اسسٹیشن پرموجود افسرنے اپنے ساتھیوں پر گولی چلا دی۔

مقامی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ ادیامان التنشہیر سینٹر میں ہوئی جس کے بعد سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ افسر نے اپنے ساتھیوں کو گولی کیوں ماری؟۔ تاہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا تھا پولیس افسر S.U.Ş، جو صوبہ ادیامان کے التنشہیر پولیس اسٹیشن میں کام کرتا ہےنے پولیس اسٹیشن کے سربراہ K.Ü اور متعدد دیگر ساتھیوں کو کو زخمی کر دیا۔ پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ ٹیم کے سربراہ ’جی او‘ اور آٹھ دیگر افراد کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ پولیس نے گولی چلانے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “پولیس اسٹیشن کے سربراہ، K.Ü اور ہماری ٹیم کے سربراہ، G.Ö، شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کی عدالتی اور انتظامی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ادیامان صوبے کے گورنر نے کہا کہ اس معاملے میں عدالتی اور انتظامی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس واقعے کا مرتکب، S.U.Ş ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا اور وہ حراست میں ہے۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وہ ہلاک ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *