May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/corsicabikes.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

ملبے کے ڈھیر میں تبدیل مساجد اورعمارتوں کے احاطے میں نمازدوگانہ ادا کی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور جنگ میںجاں بحق ہونیوالے عزیزوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔

Three people visiting Deir ul Balah cemetery on Eid can be seen at the grave of their loved one. Photo: INN

عید پر دیرالبلح کے قبرستان آنے والے تین افراد اپنے عزیز کی قبر پردیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

فلسطین میں بدھ کو عیدالفطر سادگی اور خاموشی کے ساتھ منائی گئی۔ اہل غزہ کیلئےتوسب کچھ پھیکا پھیکا سا تھا۔ کیونکہ ۶؍ماہ سے جاری جنگ میںانہوں نے بہت کچھ کھودیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت، جنگ، بارود، اپنوں کو کھونے کا درد، فاقہ کشی اور بمباری سےجوجھنے کے باوجود اہل غزہ نے صبر و ہمت سے کام لیا۔نماز دوگانہ کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اسرائیلی حملوں  میں  جاں بحق ہونے والے اپنے مرحومین کی قبروں کی زیارت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ 
  مختلف رپورٹ کے مطابق عید کے موقع پر بھی غزہ میں زیادہ تر فلسطینی خوراک، پانی اور ادویات کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے۔ کچھ نے خیموں اور پناہ گزیں کیمپوں میں ملنے والی امداد پر ہی عید کا دن گزارا۔ کم سن بچوں کو ٹوٹے کھلونے اور تھوڑی سی کھانے کی چیزیں ملیں تو انہوں نے انہیں غنیمت سمجھ کر عید الفطر منائی اور بمباری سے تباہ حال سڑکوں پر کھیلتے دکھائی دئیے۔ رپورٹ  کے مطابق غزہ میں زیادہ تر فلسطینیوں نے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہونے والی مساجد اور عمارتوں کے احاطے میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات منعقد کرکے نماز عید ادا کی۔ اپنوں کی جدائی، جنگ اور فاقہ کشی کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ریڈ کریسنٹ کے رکن ابوخمش جو غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، کی والدہ نےبتایا کہ ’’یہ عید غم سے بھری ہے، میں صبح سے اپنے بیٹے کی قبر کے پاس بیٹھی ہوں۔‘‘ 
 ام احمد نامی دیگر خاتون جن کے شوہر کا حال ہی انتقال میں ہوا ہے، کہتی ہیں’’صبح میں بیدار ہوئی تو مجھے بے ساختہ میرے شوہر یاد آئے، آج عید جیسی عید نہیں لگ رہی ہے۔ ہر جگہ یہی حال ہے، بچوں کو بھی نئے کپڑے میسر نہیں ہیں، ہم کیک بھی نہیں بناسکے۔‘‘
عید کے دن بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی
 مڈل ایسٹ آئی نیٹ کے مطابق عید کے دن(بدھ کو) غزہ کے ایک درجن سے زائد مقامات پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی۔ جبالیہ اور شجاعیہ کے نواحی علاقوں میں کئی مقامات پر بمباری کی گئی اور گولے داغے گئے۔جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے یہ کارروائی حماس کے لڑاکوں کے خلاف کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *