May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/corsicabikes.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
GKk_MGyXMAA6E0Q

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے تو انہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وفد کے ہمراہ انہیں افطار کی خصوصی دعوت پر بھی بلا لیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان روزہ افطار کر رہے ہیں

شہزادہ محمد بن سلمان روزہ افطار کر رہے ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ حرمین ٹرین مکہ پہنچے۔ مکہ مکرمہ کے ریلوے اسٹیشن پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم مغرب اور عشا کی نماز حرم پاک میں ادا کریں گے جبکہ قیام اللیل میں ختم قرآن کی دعا میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان میں سعودی سفیربھی موجود ہیں

وزیر اعظم پاکستان کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان میں سعودی سفیربھی موجود ہیں

وزیر اعظم کے وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی کابینہ کے اراکین وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، عطااللہ تارڑ اور احد چیمہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمرہ ادا کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں، پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے انتہائی عزت اور احترام رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *