May 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/corsicabikes.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غزہ کی پٹی میں “ضرورت سے زیادہ عرصے تک” لڑائی کا تسلسل نہیں چاہتا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز ہفتہ وار اجلاس کے دوران مزید کہا کہ حکومت انسانی بنیادوں پرجنگ بندی کے حصول کے لیے بساط بھر کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پریرغمالیوں کی رہائی اور جنگ سے متاثرہ شہریوں کو امداد فراہم کی جائے۔

سوناک نےغزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے خلاف متنبہ کیا اور کہا کہ چند دنوں یا ہفتوں کی کمزور جنگ بندی کسی کے مفاد میں نہیں۔

بہت ہوچکا

ادھر ویسٹ منسٹر میں سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہ نما اسٹیفن فلن نے کہا کہ سلامتی کونسل کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے غزہ میں اس قتل عام روکنے یرغمالیوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوچکا ہے۔ عالمی برادری کو غزہ میں جاری خون خرابہ روکنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *