May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/corsicabikes.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Algeria Flag

الجزائر کے طلباء 2023-2024 تعلیمی سال کے لیے سال کے آخر کے امتحانات دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد عوامی حلقوں میں ایک پروفیسر پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر کو اس ویڈیو میں اپنے طلباء کے ساتھ منشیات کے بارے میں کھلے ماحول میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ دن پہلے ایک پروفیسر کی اپنے طالب علموں کو منشیات کے بارے میں بتانے کی ویڈیو نے الجزائر کے لوگوں میں نجی اسباق کے فائدے کے بارے میں سوشل میڈیا پر وسیع بحث کو جنم دیا ہے۔

مطالعہ یا منافع بخش کاروبار؟

یہ وہی تنازعہ ہے جو عام طور پر ہر سال دہرایا جاتا ہے جب حتمی امتحانات قریب آتے ہیں۔

تاہم مذکورہ پروفیسر کی ایک ویڈیو کے پھیلاؤ نے پرائیویٹ اسباق کے مسئلے کو مزید سنگین انداز میں پیش کیا ہے۔

اسی ویڈیو میں جسے پروفیسر نے خود فلمایا، اس نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح اسے اور اس کے دوست کو سیکورٹی فورسز نے منشیات رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا۔

پروفیسرنے طلباء اور طالبات کے سامنے منشیات کے حوالے سے عوامی اصطلاحات کا استعمال بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کررہی ہے۔ تاہم ویڈیو پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے کھل کر اس کی مذمت کی اور پروفیسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم بعض صارفین پروفیسر کی گفتگو کے حامی نظر آئے۔

اس تناظر میں والدین نے ویڈیو پر ایک تبصرے میں کہا کہ “پرائیویٹ اسکولوں میں طالب علموں کو ملنے والے اسباق کے مقابلے میں بہت بہتر رہتے ہیں کیونکہ یہ طلبہ کی محدود تعداد کے پیش نظر بہتر ماحول فراہم کرتے ہیں”۔

تاہم ایک صارف نے لکھا کہ “آپ اپنے بیٹے کو تعلیم کے لیے بھیجتے ہیں اور وہ اپنی اخلاقی روایات کو کھو رہا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں طلباء کے ساتھ منشیات کی گفتگو تعلیمی عمل کے لیے حقارت کی انتہا ہے”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *