May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/corsicabikes.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کراچی: گزشتہ ماہ لاپتا ہونیوالی 5 لڑکیاں بازیاب ہوگئیں

کراچی کے علاقے سعیدآباد سے لاپتا 5 لڑکیاں ناظم آباد سے بازیاب ہوگئیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ کے مطابق 15 فروری کو لڑکیوں کے اغوا کامقدمہ والدکی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، لاپتا لڑکیوں کو ناظم آباد کنڈو گوٹھ سے بازیاب کرایا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کا بتانا ہےکہ بازیاب تین لڑکیاں سگی بہنیں اور دو ان کی کزن ہیں، ان لڑکیوں کی عمریں 15 سے 19 سال کے درمیان ہیں جو کہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کرگئی تھیں۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ  پانچوں لڑکیاں ناظم آباد میں قائم دھاگہ فیکڑی میں کام کر رہی تھیں، عدالتی احکامات پر لڑکیوں کو دارالامان یا شیلٹر ہوم منتقل کیا جائےگا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کا آبائی تعلق سرگودھا سے ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دھاگہ فیکٹری کے مالک اور  ٹھیکے دار کو بھی چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *