May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/corsicabikes.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شین واٹسن دستبردار، قومی ٹیم کیلئے مقامی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق آسٹریلین آل رائونڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتے تھے، سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کیلئے 20لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔شین واٹسن جو پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے، نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کا کوچ بننے کے بارے میں پی سی بی سے گفتگو کی۔پی سی بی کی جانب سے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی آفر دینے کے بعد شین واٹس نے اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے سوچا تاہم انہوں نے فی الحال اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کے علاوہ انڈین پریمئر لیگ میچز کی کمنٹری بھی کرتے ہیں،وہ میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو یونیکورنز کیساتھ ہیڈ کوچنگ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔شین واٹسن کی جانب سے پاکستان ہیڈ کوچ کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطلب ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں بغیر کوچ کے کھیلے گی، جون میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو مئی میں انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی بھی کھیلنا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے مقامی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عارضی طور پر صرف ایک سیریز کیلئے کسی پاکستانی کوچ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وقت کی کمی اور موجودہ صورتحال میں پاک نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *