May 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/corsicabikes.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کیخلاف درخواست پر ڈی سی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے تھدو ڈیم ملیر کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف درخواست کی سماعت میں ڈپٹی کمشنر ملیر کو علاقے کا دورہ کرکے 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں تھدو ڈیم ملیر کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار کے وکیل زاہد نازیجو ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ جمیل نامی شخص نے تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی قائم کی ہے، جانوروں کا فضلہ، گوبر اور گندگی ڈیم کے پانی میں ڈالا جارہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فضلے والا پانی پینے سے علاقے میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، پولیس اور دیگر اداروں کو درخواستیں دینے کے باوجود غیر قانونی مویشی منڈی ختم نہیں کرائی گئی  لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ مویشی منڈی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر ڈپٹی کمشنر ملیر کو علاقے کا دورہ کرکے 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *